• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانیاں : پرانی دشمنی ، کچہری کے باہر مخالفین کی فائرنگ ، ماں بیٹی جاں بحق

ملتان(نمائندگان جنگ) جہانیاں میں پرانی دشمنی پر کچہری کے باہر وکلاء چیمبرز کے سامنےموٹر سائیکل سوار مخالفین کی فائرنگ ، ماں بیٹی جاں بحق جبکہ خان پور میں تعلقات کے شبہ پر زمیندار کو قتل کر دیا گیا ،بدھلہ سنت نہر سے بچے کی لاش برآمد کر لی گئی ،تفصیلات کے مطابق جہانیاں میں کچہری کے باہروکلاء چیمبرز کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سوارمخالفین نے فائرنگ کر دی جس سےسے مقدمہ قتل کی پیشی پر آئی ماں تاج بیگم اور اس کی بیٹی عاصمہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں ،وکلا نے بھاگ کر جاں بچائی، موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،مقتولہ 60سالہ تاج بیگم کے فیملی کے اب تک آٹھ افراد قتل ہوچکے ہیں جن میں اسکے تین بیٹے عبداللہ خان ،نعیم خان ،وسیم خان ،دوبیٹیاں سمیرا بی بی ،صائمہ بی بی ،دو داماد لشکر خان ،جاوید خان شامل ہیں ،دونوں گروپ قریبی عزیز ہیں،مقتول ارسلا خان گروپ کے میمونہ بی بی،حنیف خان ،شوکت عزیز خان اورجاوید قتل ہوئے،پو لیس مقابلہ میں سب انسپکٹر چوہدری فرزند بھی شہید ہو ئے، پولیس اور ریسکیو نے جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیں،رات گئے قتل کا مقدمہ درج نہ ہوسکا،پولیس اورورثا کے مطابق ملزمان کی تعداد تین سے چار تھی،ورثا کے مطابق ملزمان کوشناخت کر لیا ہے،ایس ایچ او محمد ابرار گجر نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں، مدعی حمید اکبر نے بتایاکہ ملزمان کی طرف سے انہیں دھمکیاں بھی مل رہی تھی،جس کے بارے میں اعلیٰ پولیس حکام اور تھانہ جہانیاں کوبھی آگاہ کیا گیا تھا،ملتان میں بدھلہ سنت کے علاقہ سے 10سالہ بچے کی لاش نہر سے ملی ہے،پولیس کے مطابق چاہ کھجے والا کےعلاقہ سے گزرنےوالی نہر سے لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے لاش کو نشتر کے سرد خانے میں منتقل کر دیا ہے، ادھرخان پور میں کوٹ سمابہ کے چک 74پی کا رہائشی زمیندار محمد افتخار 5روز قبل لاپتہ ہو گیا ،جس پر کوٹ سمابہ پولیس نے تفتیش کا سلسلہ جاری رکھا اور ترنڈہ سوائے خان سے ملزمان اکبر بھٹی اور رخسانہ عرف شبانہ اور عبدالسلام بھٹی کو گرفتار کیا جنہوں نے تسلیم کیا انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے محمد افتخار کو قتل کر کے اس کی لاش بوری میں بند کر کے باغ بہار کے قریب نہر میں پھینک دی تھی ،پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر آب حیات نہر سے بوری بند لاش برآمد کر لی ہے،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 
تازہ ترین