• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کراچی روٹ پر بڑھتے ٹریفک حادثات باعث تشویش ہیں،بس فیڈریشن

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان بس فیڈریشن کے صدر میر سعید لہڑی اختر جان کاکڑ میر گوہر خان مینگل ودیگر نے کہاہے کہ کوئٹہ کراچی روٹ پر تیز رفتاری کےباعث آئے روز حادثات پیش آرہے ہیں موٹروے پولیس کو ہائی ویز پربحال کرکے اختیارات دئیے جائیں تاکہ تیز رفتاری پرقابو پرنے کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کیے جاسکیں مقررہ رفتار سے تیز گاڑی چلانے والوں کو بھاری جرمانے اوران کا لائسنس معطل کیاجائے تاکہ حادثات کی روک تھام یقینی ہو انہوںنے مطالبہ کیاکہ چمن سے کراچی تک شاہراہ کو ڈبل کیاجائے۔
تازہ ترین