• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے دو افراد کا سیڑھیاں چڑھنے کا مظاہرہ


دو افرادنےبیک وقت خطرناک اسٹنٹ پرفارم کرتے ہوئے سیڑھیاں چڑھنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’پیبلو اورجوئیل‘ نامی دو کرتب بازوں نے ایک ساتھ سیڑھیاں چڑھنےکے ارادہ کیا تو ایک کرتب باز نے اپنے ساتھی کو سر کے بل اپنےسر پر بیلنس کیا اور سیڑھیاں چڑھنا شروع کر دیں ۔

توازن کا نا قابل یقین مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اس نوجوان نے نہ صرف اپنے ساتھی کو سر پر بیلنس کیا بلکہ اس دوران 97 سیڑھیاں چڑھ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

اس موقع پر پیبلو اورجوئیل نے اپنا نام گینز ریکارڈ بک میں درج کروالیا اور حاضرین کو دنگ کر دیا۔

تازہ ترین