• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کی آمد آمد ہے اور دنیا بھر میں اسکی تیاریاں جاری ہیں، اس سلسلے میں شمالی یورپ میں کرسمس کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکڑوں سانتا کلاز ناروے کی شاہراہوں پر واک کرتے نظر آئے ۔


ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس سانتا کلاز ریس میں سخت سردی کے باوجود بچوں،بڑوں اور بزرگوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور سفید اور لال رنگ کا مخصوص لباس زیب تن کئے نہ صرف مقررہ راستے پر خوب دوڑ لگائی بلکہ رقص کا شاندار مظاہرہ  کیا۔

جبکہ اس دوران کئی افراد کے پالتوکتے بھی اُنکے ساتھ تھے جو سانتا کلاز کا کاسٹیوم پہنے اس ایونٹ کو خوب انجوائے کر رہے تھے۔

تازہ ترین