• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامہ آرائی ،توڑ پھوڑ کیس،خادم رضوی کے بھائی سمیت 21ملزمان کاریمانڈ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ اور دہشت گردی سمیت مختلف الزامات کے تحت گرفتار تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کے بھائی امیر حسین سمیت 21ملزمان کو جوڈیشل کردیا، پنڈی گھیب پولیس نے امیر حسین، نوید احمد، عدنان عباس، محمد زبیر، ایاز احمد، محمد نیاز، ممریز خان، محمد شہزاد، محمد آصف، غلام افسر، غلام رسول، محمد یوسف، محمد عباس، محمد سعید، منظور حسین اور نور محمد سمیت 19ملزمان کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا دو ملزم اتوار کو پکڑے گئے تھے۔
تازہ ترین