• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم '2.0' کا باکس آفس پر شاندار بزنس، سات دن میں سوا چھ سوکروڑ کمالیے

اکشے کمار اور رجنی کانت کی سائنس اور ایکشن سے بھرپور بالی ووڈ فلم '2.0' کا باکس آفس پر شاندار بزنس جاری ہے، 7دن میں دنیا بھر سے 620کروڑ کما لئے۔


بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کماراور سپر اسٹار رجنی کانت کی نئی آنے والی سائنس اوت ایکشن سے بھرپور فلم ’’2.0‘‘ نے سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مہنگی ترین فلم نے اپنی ریلیز کے ساتویں دن ہی دنیا بھر سے 620کروڑ کما کر سنجے لیلا بھنسالی کی پدماوت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم ’’2.0‘‘ میں اکشے کمارایک یا 2 نہیں بلکہ 12 مختلف اقسام کے روپ دھاریں گے جس میں خوفناک اور سائنس دان کا روپ بھی شامل ہے جب کہ فلم میں رجنی کانت بھی 5 الگ انداز میں نظر آئیں گے اور اس طرح یہ دونوں اداکاروں کی کئی روپ بدلنے والی یہ پہلی فلم ہے جو 29نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی جبکہ فلم میں برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی ۔ واضح رہے کہ 543 کروڑ کے میگا بجٹ سے بننے والی فلم2.0 نا صرف بھارت کہ بلکہ دنیا بھر کی 10 میگا بجٹ فلموں میں شامل ہوگئی ہے جسے مئی 2019میں چین میں بھی ریلیز کیا جائیگا۔

تازہ ترین