• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس آج صورتحال کا جائزہ لینے تھرپارکر پہنچیں گے

اسلام کوٹ(رپورٹ:عبدالغنی بجیر) تھر میں بچوں کی مسلسل اموات اور حالات کا جائزہ لینے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار آج تھرپارکر کا دورہ کریں گےاور تھر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔سندھ حکومت نے دورہ کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔مٹھی اسلام کوٹ سمیت تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتالوں کو رنگ روغن کر کے چمکا دیا گیا ہے۔مٹھی میں نصب ایشیاء کے سب سے بڑے آر او پلانٹ کو بھی ہر طرح سے فعال بنایا جا چکا ہے۔تاہم اس دورے کو متعلقہ انتظامیہ سے مخفی رکھا گیا ہے۔اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر تھرپاکر آصف جمیل شیخ نے بتایا کہ چیف جسٹس کے دورے کا شیڈول نہیں ملا ہے۔مگر اندازے کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ مائی بختاور تھر ائیرپورٹ پر پہنچیں گے۔جہاں سے عدلیہ کے ججز کے ساتھ مٹھی، اسلام کوٹ اور چھاچھرو کے دیہاتوں و اسپتالوں کا دورہ کریں گے۔جبکہ تھر کے فضائی دورہ کے لئے دو ہیلی پیڈ بھی تیار کرنے کے ساتھ ہیلی کاپٹرز کا بھی بندو بست کیا گیا ہے۔
تازہ ترین