• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز ، زرداری آخری الیکشن لڑ چکے، دونوںکا مستقبل گھر یا پھر جیل، فواد چوہدری

اسلام آباد ( خبر ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری اپنا آخری الیکشن پہلے ہی لڑچکے ہیں، ان کی زندگی میں تو اب یہ سسپنس ہے کہ انہوں نے اپنی آخری عمر گھر یا جیل گزارنی ہے، زرداری اور نواز شریف کی سیاست سے گورننس کے نظام میں بہت تنزلی آئی، مریم اورنگزیب کے خلاف کیس کا مجھے نہیں پتا یہ نیب اور مریم اورنگزیب کا معاملہ ہے،شہبازشریف کے علاوہ اپوزیشن سے کوئی بھی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بن سکتا ہے ، میڈیا میں نئی ریگولیٹری اتھارٹی بنانی پڑے گی ، پیمرا سے پوری طرح مطمئن نہیں،ماضی کی حکومتوں کے اشتہار ا ت کی ادائیگیاں بھی ہم کر رہے ہیں ، کل رقم کا50فیصد ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو ادا کردیا گیا ہے اوراگلے 10دن تک باقی ادائیگیاں بھی کی جائیں گی ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت میں تمام وزارتوں نے اپنے اخراجات میں خاطر خواہ کمی کی اور اس کا پاکستان کے خزانے کو فائدہ پہنچے گا، ملک میں ٹیکس کلچر کو پروان چڑھانا ہوگا، تاریخ میں آج تک کابینہ کا 9 گھنٹے کا طویل اجلاس نہیں ہوا، ہم مدینہ کی ریاست کی سوچ کی طرف چل رہے ہیں، وزیراعظم کی عوام کےلئے کوشش اور خلوص میں کوئی شبہ نہیں،گرفتاریوں اور حمزہ شہباز کوبیرون ملک جانے سے روکے جانے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،یہ لوگ جن مقدمات میں پکڑے گئے ہیں وہ ہم نے نہیں بنائے۔
تازہ ترین