• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ژوب کیلئے گیس پائپ لائن کی منظوری دی جائے ، نجیب اللہ

کوئٹہ(پ ر)سماجی کارکن نجیب اللہ بابرنے کہا ہے وزیراعلیٰ نیا بلوچستان کاآغاز کوئٹہ سے صوبے کے دوسرے بڑے ضلع ژوب کو گیس پائپ لائن منظوری سے کرے نئے پاکستان میں اندھیروں کا نظام اب نہیں چلے گا ژوب کے باشعور عوام نے ژوب سے کوئٹہ اور ژوب سے اسلام آباد تک ژوب کو گیس فراہمی کیلئے لانگ مارچ کیا لیکن کئی سال سے وفاقی وصوبائی حکومت نے یقین دہانی کے سوا کچھ نہیں کیا گیس پائپ لائن کوعملی جامہ پہنانے کے بجائے اس منصوبہ کو دفن کردیاگیا ژوب کا شمارسرد ترین علاقوں میں ہوتاہے ژوب بلوچستان کا دوسرا بڑا ضلع ہے اس کے باوجود ژوب کو گیس جیسی سہولت سے محروم رکھا گیا ہے بلوچستان سے نکلنے والی گیس دیگر صوبوں کو باآسانی ملتی ہے لیکن بلوچستان کے غریب عوام کو قدرتی گیس جیسی سہولت سے محروم کیاجارہاہے بلوچستان کے غریب عوام جنگلات کاٹنے پرمجبور ہو گئے ہیںبلوچستان کے دوسرے بڑے ضلع کے عوام پررحم کیا جائے وزیراعلیٰ جام کمال خان ضلع ژوب کیلئے گیس پائپ لائن کی جلداز جلد منظور دی جائے ۔
تازہ ترین