• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب کے خلاف شکایات کی تفصیلات آج جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مریم اورنگ زیب نے کئی گاڑیاں اور گھر رکھے ہوئے تھے، اُن کے خلاف شکایت کرنے والے کا نام نیب قواعد کے تحت ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

نیب کے ترجمان کے مطابق مریم اورنگ زیب کے خلاف انکوائری نہیں، جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس نے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی ہے ۔

ترجمان نیب کا مزید کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کے خلاف نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی، ان کے خلاف شکایت کنندہ کا نام ابھی نہیں بتا سکتے۔

ترجمان نیب نے یہ بھی کہا ہے کہ شکایت کنندہ نے مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

تازہ ترین