• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی چھان بین شروع

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی۔

ترجمان نیب کے مطابق مریم اورنگزیب کے خلاف نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی، ان کے خلاف شکایت کنندہ کا نام ابھی نہیں بتا سکتے۔

ترجمان نیب نے یہ بھی کہا ہے کہ شکایت کنندہ نے مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

اس سے قبل ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہبازکانام بلیک لسٹ میں ڈالنےکی مذمت کی تھی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حمزہ شہباز کو امیگریشن کاؤنٹر پر پہلے بتایا گیا کہ ان کانام بلیک لسٹ میں ہے، بعد میں امیگریشن کاؤنٹر پر مؤقف بدل کر کہا گیا کہ حمزہ شہبازکانام ای سی ایل میں ہے، اطلاع ملنےپر حمزہ شہباز امیگریشن کاؤنٹر سے واپس چلے گئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی۔

مسلم لیگ نون کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے، آج پہلےحمزہ شہباز کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا، اس کے بعد خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو گرفتار کر لیا گیا، اس کے بعد نیب نے مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی۔

ترجمان نیب کے مطابق مریم اورنگزیب کے خلاف نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی، ان کے خلاف شکایت کنندہ کا نام ابھی نہیں بتا سکتے۔

ترجمان نیب نے یہ بھی کہا ہے کہ شکایت کنندہ نے مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

اس سے قبل ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہبازکانام بلیک لسٹ میں ڈالنےکی مذمت کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آج حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈال کر انہیں لندن جانے سے روک دیا گیا ،جس کے بعد سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین