پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں کوٹ ادو کےقریب ٹرک اور وین میں ٹکر ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،حادثے کے 4 زخمیوں کو نشتر اسپتال اور ایک کو ٹی ایچ کیو اسپتال کوٹ ادو منتقل کیا گیا ہے۔