• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ جیسی ریاست بنانے کے دعویدار شراب کو حلال کر نے کی کوشش کر رہے ہیں، محمد زبیر شاہین

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ مڈلینڈ کے چیئرمین محمد زبیر شاہین نے کہا کہ جو ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہو جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کہلاتا ہو اس ملک میں ایک ہندو نے شراب پر پابندی عائد کرنے لیے بل پیش کیا اور مسلمان ممبران پارلیمنٹ بل کی مخالفت کر رہے ہیں اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں ایسے لوگ اگر ملک پر مسلط رہے تو پھر اس ملک میں اللہ کے عذاب سے بچنا بہت مشکل ہے۔ یہ قوم پہلے ہی آزمائشوں سے گذر رہی ہے ملک میں امن اور استحکام نہیں ہے اور ملک پر اللہ کے باغی مسلط رہے تو پھر اللہ کی پکڑ اور انجام کے لیے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک غیر مسلم ممبر آف پارلیمنٹ نے بل پیش کیا اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ ہندو سیاست چمکا رہا ہے ظالمو! اسے سیاست کہتے ہو یہ کام تو تمیں کرنا تھا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ نام نہاد مسلمان اس ملک کو کیا بنانے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں ایسے اسلام دشمنوں سے اس قوم نے چھٹکارا حاصل نہ کیا تو پھر اللہ معاف نہیں کرے گا۔ اس کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پڑے گی۔ زبیر شاہین نے کہا کہ ہندو ممبر اسمبلی نے مسلمانوں کے منہ پر طمانچہ مارا ہے کہ یہ کیسے مسلمان ہیں جو اللہ کے احکامات کی کھلے عام خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ مدینہ جیسی ریاست بنانے کے دعویدار شراب کو حلال کر نے کی کوشش کر رہے ہیں اور بل پیش کرنے والے کا مذاق اڑاتے ہیں۔
تازہ ترین