• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بہانے نہ کرےاور جنوبی پنجاب صوبہ بنایاجائے ‘جاویدہاشمی

ملتان (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمامخدوم جاویدہاشمی نےکہاہےکہ حکومت علیحدہ صوبہ کےقیام کیلئےبہانے اورسازشیں نہ کرےاورفوری طورپر جنوبی پنجاب کوعلیحدہ صوبہ بنایاجائے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ بچےاغواکرلئےجائیں گے‘کہتاہوں بچے اغواکرلولیکن ملک وقوم اورپارلیمنٹ کی بالادستی قبول کرلو نیب سیاسی وفاداریاں توڑنےاور نئی جماعتیں بنانے والاادارہ ہے‘وفاقی کابینہ کے آدھے سے زیادہ ارکان کیخلاف ریفرنس آئے ہوئےہیں مگرکوئی کارروائی نہیں کی جارہی‘علیمہ خان کیلئے اورخواجہ سعد رفیق کیخلاف کوئی اورقانون ہے‘نیب بطور آلہ کار مقتدرقوتوں کےساتھ کام کر رہاہے۔گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ احتساب سب کاہوناچاہئے ‘سب نےمل کر پاکستان کولوٹا ہےمگرجب احتساب کی باری آتی ہے تو صرف زردار ی‘ شریف برادران کانام آتاہے‘نیب احتساب کاادارہ نہیں‘اس کانام عیب ہے‘میرےخلاف کچھ ثابت نہیں کرسکا۔
تازہ ترین