• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن اور سی این جی اسٹیشنز مالکان کےمذاکرات ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گیس کی فراہمی پر سوئی سدرن حکام اور سی این جی اسٹیشنز مالکان کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیںجبکہ گیس فراہمی کے حوالے سے واضح جواب نہ دینے پر سی این جی اسٹیشنز مالکان نے جمعہ (کل) سے ایس ایس جی سی دفتر کے باہر دھرنے اور احتجاجی کیمپ لگانے کی دھمکی دیدی ہے ۔تاہم ایس ایس جی سی ترجمان نے کہا ہے کہ سی این جی کی غیر معینہ مدت کی بندش کا تاثر درست نہیں ۔صدر کے سی سی آئی نے بھی گیس فراہمی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے گیس بندش کا صنعتوں کیلئے تباہ کن قرار دیا ۔
تازہ ترین