• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب قانون میں اصلاحات، ملکر قانون سازی کی جائے،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وزیراعظم اگر اپنے وزراء کی کارکردگی ان کی تقریروں سے جانچتے ہیں تو خطرناک بات ہے، کرپشن کرنے والوں کو ڈی چوک پر پھانسی کی قرارداد احمقانہ بات ہے، مراد سعید اسمبلی میں درباری کا کام کررہا تھا، مراد سعید کا کوئی کردار ہوتا تو این آر او مانگنے والے ن لیگ کے سات ارکان کے نام بتاتا، فواد چوہدری بتائیں ان کے معیار زندگی کئی سو گنا بڑھ گیا ہے اس کا راز کیا ہے، حکومت نیب کے قانون میں اصلاحات کیلئے باقی جماعتوں سے مل کر قانون سازی کرے، پاکستان میں اقلیتوں کی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ تعصب پر مبنی ہے، امریکا کی پاکستان میں اقلیتوں کی آزادی سے متعلق رپورٹ اپنے مفادات کے حصول کیلئے ہے، امریکا افغانستان میں پاکستان کی مدد حاصل کرنے کیلئے اس طرح کی باتوں سے پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار بابر ستار، سلیم صافی، حسن نثار، حفیظ اللہ نیازی، بینظیر شاہ اور ارشا دبھٹی نے جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصا کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان کے پہلے سوال ایوان میں قرارداد لایا ہوں کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو ڈی چوک پر پھانسی بھی دی جائے، مراد سعید، ایسی قرارداد پیش کرنے سے کیا فائدہ ہوگا؟ کا جواب دیتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ اسمبلی میں سب سے اچھی تقریر اختر مینگل نے کی ہے، مراد سعید کی غیرسنجیدہ بات کے بجائے اختر مینگل کی تقریر پر بات کرنی چاہئے۔
تازہ ترین