• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4،بارکھان5، دالبندین صفر،گوادر14،قلات منفی4، خضدار9 ،لسبیلہ1 4، نوکنڈی6 ،سبی10، تربت 10، ژوب3 اور زیارت میں منفی7ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ آج جمعرات کوملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہیگا۔ آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند کا امکان ہے۔
تازہ ترین