• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوارٹر فائنل، جرمنی کا بیلجئم اور بھارت کا نیدرلینڈ سے آج مقابلہ

ورلڈ کپ ہاکی ایونٹ میں آج بھی دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے،جرمنی کا مقابلہ بیلجئم سے ہوگا،جبکہ میزبان بھارت اور نیدرلینڈکی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔

بھوونیشور میں جاری دنیائے ہاکی کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ میں مقابلے عروج پر ہیں، گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں ٍانگلینڈ نے ارجنٹینا کو شکست دی تو دوسرے میں آسٹریلیا نے فرانس کو ہرایا۔

آج ہونے والے آخری دو کوارٹر فائنل میں پہلا میچ جرمنی اور بیلجئم کے درمیان کھیلا جائے گا،یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سوا 4 بجے شروع ہوگا ،

آج کے دوسرے اور آخری کوارٹر فائنل بھارت اور نیدرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ، یہ میچ شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین