• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں روبوٹس اور ڈرون کا استعمال مختلف شعبوں میں بیحد عام ہوتا جا رہاہے۔ حال ہی میں روس میں ڈرون کا استعمال بھاری بھرکم وزن اُٹھانے اور ریسکیو اور ڈیلیوری کے شعبے میں کیا گیا ہے۔


روسی محققین کے تیار کردہ'SKYF'نامی اس آٹونومس ڈرون میں گیسولین پاور انجن نصب کیا گیا ہے جو اپنے مضبوط پنجوں سے نہ صرف 400پونڈ وزن اُٹھا سکتا ہے بلکہ ستر کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آٹھ گھنٹے تک پرواز کر نے کے ساتھ تین ہزار میٹر تک کی اونچائی پر پہنچنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

روس کے شہر Kazan میں سرد موسم میں اسکائف ڈرون کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا جس کے بعد یہ ڈرون سے سے زیادہ وزن اٹھانے والا ڈرون کا گنیز ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق منفرد نوعیت کے اس ہلک ڈرون کی آزمائشی پرواز شروع کردی گئی ہے جسے آنے والے وقت میں کسی بھی موسم میں دشوار گزار علاقوں میں آگ بجھانے، فصلوں کو کیڑے مار دوائیں، اشیاء کی ترسیل اور امدادی کارروائیوں میں بھی مفید ثابت ہوگا۔

تازہ ترین