• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹرونومرز اور خلاء میں دلچسپی رکھنے والے آج شہاب ثاقب کا نظارہ کرسکیں گے، شہاب ثاقب کی سفید لہریں ہر سال 14 دسمبر کو آسمان پر نظر آتی ہیں۔

انٹرنیشنل میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق شہاب ثاقب کو ’ٹون میٹرورائڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس عمل میں چھوٹے سیارے اپنے ذرات خلاء میں چھوڑ دیتے ہیں، سیاروں کے ٹوٹے ذرات زمین کے ماحول میں آتے ہوئے آکسیجن کے باعث جلنے لگتے ہیں۔

پاکستان میں جہاں روشنی کی آلودگی نہ ہو وہاں آسمان میں شہاب ثاقب کا نظارہ ممکن ہوگا۔

دبئی کے وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شہاب ثاقب نظر آسکتے ہیں، جبکہ شہاب ثاقب سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

تازہ ترین