• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب ہم کنٹری یا کائونٹی کی بات کرتے ہیں تو اس سے مراد قصبہ، گائوں یا بستی میں سبزہ زار کے درمیان واقع ایک چھوٹا مگر خوبصورت بنگلہ نما گھر ہوتا ہے۔ مغرب کے دیہات کی ترقی و خوشحالی گھر کے دروازے تک روزگار کی فراہمی کے وعدے پر مبنی ہے۔ اس کے برعکس ہمارے گائوں دیہات گارے، مٹی اور سرخ پکی اینٹوں سے بنے ہوتے ہیں جب کہ وڈیرے اور جاگیر دار حویلیاں کے مالک ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے افراد اور سرمایہ دار طبقہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں عالیشان بنگلوں کا مالک ہوتا ہے۔ اس کے برعکس مغرب میںاس طرح کا کوئی امتیاز عموماً نظر نہیں آتا کیونکہ وہاں تمام لوگوں کو مساوی حقوق دینے پر کام کیا جاتا ہے۔ مغرب میں گاؤں، دیہات اور شہر یکساں ترقی کے حقدار قرار پاتے ہیں جب کہ ہم اپنے شہروں کو توسیع دیتے ہوئے گائوں دیہات کی ترقی و خوشحالی تو کجا، زرعی اراضی و جنگلات بھی ختم کرتے جارہے ہیں۔

اگر ملک میں فرینچ کنٹری اسٹائل کاٹیجز بنانے پر توجہ دی جائے تو ہریالی اور پُر فضا مناظر کے درمیان بنے ان خوبصورت گھروں کو دیکھ کر آپ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر یہاں قیام کرنےکے خواہاں ہوں گے۔ فرانس میں بنے ’’کاٹیجز‘‘ کئی ایکڑ پر پھیلےدھان کے کھیت میں بہت دلکش منظر پیش کرتے ہیں۔ان خوبصورت کاٹیجز کے ہمراہ شاندار باغات فطرت کی شوخی اور فضائی منظر کی رونق دوبالا کرتے ہیں۔

پتھر اور لکڑی کا حسین امتزاج

پتھروں کی دیوار، لکڑی سے بنی چھت اور خوبصورت شٹر فرینچ کاٹیج کی تعمیرکو متاثرکن بناتے ہیں۔ پورچ امریکن اسٹائل کا عکاس ہے۔ محرابی ڈیزائن، محفوظ کھڑکیاں اور دروازے اس کے حسن کو چار چاند لگاتے ہیں۔ ساتھ میں باغیچے کی موجودگی، سبزہ و ہریالی، پھول اور پھلواری دیکھ کر آپ متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکتے۔

یورپین مینور ہائوس

ہر چند اس گھر کو اکیسویں صدی میں قائم کیا گیا تھا لیکن طرزِ تعمیر کو 18ویں صدی کی یورپی عمارت کے مطابق رکھا گیا، جس میں دیہی طرز کے صحن کو اہمیت حاصل ہے۔ عمارت کے ساتھ باغ کی موجودگی منظر کو دلکش بناتی ہے۔ اس میں چونے کے پتھر کا استعمال سفید وکتھئی رنگ پر مبنی ہے۔ سائبان (پورٹیکو) اور اعلیٰ معیار کے لوہے (راٹ آئرن) سے کاٹیج کو روایتی انداز دیا گیا ہے۔ اس طرزِ تعمیر کے کئی مکانات آپ کو فرانس کے مضافاتی علاقوں میں نظر آئیں گے، بڑی گِرل پر مبنی ڈیزائن ان کی عمومی خاصیت ہوتی ہے۔

کنٹری فرینچ انٹرٹیننگ

کاٹیج کا برآمدہ اور راہداری اپنی خوبصورتی کے باعث ناشتے کا بہترین مقام بن سکتا ہے۔ میز کو پھل اور دیگر آرائشی اشیا سے سجایا جاسکتا ہے۔ کاٹیج کا سائبان اور یہاں لگی بیل ماحول کو فطرت سے ہم آہنگ کرتے ہیں۔خاموشی اور پُرسکون ماحول آک کل ہر ایک کو درکار ہے۔ ایسے شاندار کاٹیج، جہاں فطرت سے ہم آہنگ ہوکر شاہکار نظر آتے ہیں، وہیںچین و آرام کا باعث بھی بنتے ہیں۔

زیادہ تفریح افزا

فرینچ کاٹیجز کا دلکش طرزِ تعمیر گھر میں آنے والے مہمانوں کو اپنا اسیر بناتے ہوئے زیادہ پُرلطف ماحول مہیا کرتا ہے۔ پتھریلے ٹائلز (Stegu) کاٹیج کو قابل دید بناتے ہیں۔ نیلے شٹر، دروازے اور لوہے کی بالکنیاں دیکھنے والوں کو مجبور کرتی ہیں کہ یہیں زندگی بسر کرلیں۔

کاٹیج کمفرٹس

فرانس میں ایک صدی پرانے گھر کی آرائش و زیبائش کرکے جدت کی خوبصورت مثال قائم کی گئی ہے۔ قدیم تاریخ کے سنہری ادوار میں بنے اس کاٹیج کا مرکزی دروازہ دیکھتے ہی آپ اس کی خوبصورتی کے قائل ہوجائیں گے۔ سیمنٹ اور پتھر پر مشتمل رنگین دیواریں اور ہاتھ سے بنائے جانے والے شٹر کاٹیج کی خوبصورتی کو تکمیل کا احساس دیتے ہیں۔ اپنے نام کے لحاظ سے آپ اسے ’’آرام دہ‘‘ پائیں گے۔

فرینچ ویلکم

1670ء میں بنے پتھر کے مرکزی دروازے سے جب آپ جنوبی کیلی فورنیا ہوم میں داخل ہوں گے تو یہاں آپ کو فرانس کا طرزِ تعمیر خوش آمدید کہے گا، جو اس کے نام فرینچ ویلکم کے نام سے ہی آشکار ہے۔ اس کاٹیج میں اندرونی چھت 100سالہ پرانے سرخ رنگ کے ٹائلز سے سجی ہے۔ گیٹ اور فنائلز آپ کو 18ویں صدی کے فرانسیسی نوادرات کی یاد دلائیں گے جب کہ فرینچ لائم اسٹون سے بنے ستون نئے تعمیر کیے گئےہیں۔

تازہ ترین