• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواں کلی بائی پاس روڈ کی عدم تعمیر، گردوغبار سے عوام کو مشکلات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نواں کلی بائی پاس اور حبیب الرحمن سدوزئی روڈ پختہ نہ ہونے سے لوگوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامناکرنا پڑتا ہے تفصیلات کے مطابق حبیب الرحمن سدوزئی روڈ نواں کلی بائی پاس طویل عرصہ سے پختہ نہیں کیا جا سکا جسکی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ روڈ کچا ہونے کی وجہ سے متعدد مرتبہ ٹریفک حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں اہل علاقہ نے بتایا کے لوگوں نے روڈ کی تعمیر کیلئے اپنی زمینوں سے 60فٹ کی جگہ دی ہے اور بارہا انتظامیہ سے اپیل بھی کی کے وہ مذکورہ روڈ کو جلد بلیک ٹاپ کرکے پختہ کریں لیکن اس حوالے سے عملی اقدامات نہیں ہو سکے جبکہ نواں کلی بائی پاس پر پلوں اور سڑک کی تعمیر کاکام طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ہے زرغون ہائوسنگ سکیم کو توسیع دیکر بائی پاس سے منسلک تو کر دیا گیا ہے لیکن بائی پاس پختہ تعمیر نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے ہر طرف گردوغبار ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ پل اور بائی پاس روڈ فوری تعمیر کئے جائیں ۔
تازہ ترین