• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ فلسطین کا حل مل کر نکالنا ہوگا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے اسرائیل کے زیر قبضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں حالیہ دنوںمیں بڑھنے والے تناؤپر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے تمام تر پر تشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکرٹری جنرل کے دفتر ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتونیوگوٹرش نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعات مل جل کر تلاش کیا جانا چاہیے۔انہوں نے سیاسی، مذہبی اور سماجی سربراہان سے شدت آمیز واقعات کے خلاف کسی قطعی اور واضح موقف کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے علاقے میں دو طرفہ جھڑپوں اور اسرائیلی فوج کی جارحیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تازہ ترین