• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بلجیم ہاکی کا نیا کنگ بن گیا، ہالینڈ کو فائنل میں شکست

ہاکی ورلڈ کپ 2018ء کے فائنل میں بلجیم نےہالینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرکے تاریخ رقم کردی ۔

بھارتی شہر بھنیشور مین کھیلے گئے فائنل میں بلجیم اور ہالینڈ کی ٹیموں نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن کو شکست دے کر ہاکی کا نیا کنگ بن گیا۔

فائنل کے چاروں کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا، اس دوران بھی میچ دو، دو سے برابر رہا اور دونوں جانب سے 3، 3 پنالٹی شوٹ ضائع ہوئیں۔

پینالٹی شوٹ آؤٹ میں ہالینڈنے پہلے گول کرنے کا موقع حاصل کیا اور جیرون ہیرٹز ٹیم کے لیے ایک گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے،جس کے بعد بلجیم کی جانب سے آرتھر ڈورن نے پوزیشن سنبھالی لیکن گول کرنے میں ناکام ہوگئے۔

ہالینڈ کی جانب سے دوسرا گول مائیکرو رائسر اور بلجیم کی ٹیم سے فیلکس ڈینائیر نے کیا، لیکن دونوں ہی گول کرنے میں ناکام ہوگئے،اس کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹ کا تیسرا گول ہالینڈ کے جوناس ڈی گیوس نے کیا، جس کے بعد اسکور 2-0 ہوگیا۔

بلجیم نے تیسرے گول کے لیے پوزیشن سنبھالی تو فلورنٹیو ٹیم کو پہلا گول دلانے میں کامیاب ہوگئے،اس کے بعد ہالینڈکے سیو نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے جبکہ بلجیم کے وکٹر ویگنیز نے ٹیم کے لیے دوسرا گول اسکور کیا جس کے بعد میچ 2-2 سے برابر ہوگیا۔

تاہم پینالٹی شوٹ آؤٹ کے آخری موقع میں مقابلہ مزید سخت ہوا ،ہالینڈکے تھی جس وان ڈیم اور بلجیم کے آرتھر نے گول ضائع کردیے ،جس کے بعد میچ 2-2 سے برابر رہا۔

پنالٹی شوٹ پر فیصلہ نہ ہونے کے باعث پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سڈن ڈیتھ سیشن ہوا ،جس میں بلجیم نے گول کرکے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل ہاکی ورلڈ کپ 2018 کی تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 1-8 سے شکست دی تھی، گزشتہ روز بلجیم نے انگلینڈ کو 0-6 کی عبرتناک شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔

ورلڈ کپ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی جس میں قومی ٹیم نے 12 ویں پوزیشن حاصل کی۔

تازہ ترین
تازہ ترین