• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان کو ’باغی 3‘ میں کام کی پیشکش

بالی ووڈاداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کو ایکشن سے بھرپو فلم ’باغی‘ کے تیسرے سیکوئل میں اداکاری کی پیشکش کی گئی ہے۔

فلم ’کڈر ناتھ‘ سے شاندار ڈیبیو کرنے والی اداکار ہ سارہ علی خان ان دنوں فلم نگری میں سب کی توجہ کا مرکز ہیں جنہیں اداکار ٹائگر شروف کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز ساجد نادیا والا نے فلم ’باغی 3‘ کے لیے اداکارہ سارہ علی خان کو اداکاری کی پیشکش کی ہے جس میں ان کے ہمراہ ٹائگر شروف کام کریں گے۔

فلم ’باغی‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ٹائگر شروف کے ساتھ اداکارہ شردھا کپور نے کام کیا تھا جبکہ رواں برس اس کا سیکوئل ریلیز کیا گیا جس میں اداکارہ دیشا پٹانی نے کام کیا۔تاہم فلم کے تیسرےسیکوئل کے لیے سارہ علی خان کو پیشکش کی گئی ہے ۔


واضح رہے کہ اس وقت سارہ علی خان معروف ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ کے ہمراہ جلوہ بکھیرتی نظر آئیں گی۔

View this post on Instagram

#TereBin out tomorrow

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95) on


فلم رواں ماہ ہی 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین