بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اس کے گرد و نواح اور سبی شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی دونوں شہروں کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں،دفاتر اور دکانوں سے کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر کھلی جگہوں پر نکل آئے۔
کوئٹہ اور اس کے گردو نواح میںآنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ میں دوپہر 12بجکر12 منٹ پر زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیے گئے، جس کا مرکز کوئٹہ کے مشرق میں 47کلو میٹر دور تھا اور زیرزمین اس کی گہرائی 50کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
بلوچستان کے ضلع سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دوپہر 12 بجکر 26 منٹ پر سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس زلزلے کا مرکز سبی کے جنوب میں 65کلو میٹر دور تھا اورزیرزمین اس کی گہرائی35 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
دونوں جگہ آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔