• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018ءتک گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیاجائےگا، شاہد خاقان عباسی

Latest News
لاہور.......وفاقی وزیرِ پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کاکہناہےکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیتےرہیں گے۔2018ءتک گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیاجائےگا،ڈاکٹر عاصم کےحوالےسےنیب نےوزارتِ پٹرولیم پرکوئی چھاپا نہیں مارا،البتہ نیب نے رکارڈ مانگا تو دےدیں گے۔

وفاقی وزیرِ پٹرولیم لاہور میں ایل این جی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہےتھے،انہوں نےکہا، جب تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے جاتی رہیں گی،حکومت ریلیف دیتی رہےگی۔پاکستان نےجتنی قیمتیں کم کی ہیں،کسی اورملک نے نہیں کیں۔

شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاکہ ڈاکٹر عاصم کے حوالےسےنیب نے رکارڈ مانگا تو دےدیں گےکیونکہ یہ ان کا حق ہے،انہوں نےکہاکہ پچھلی حکومتوں نےگیس بحران پرقابو پانے کیلئے کچھ نہیں کیا، پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام جاری ہے،2018ءتک گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیاجائےگا۔
تازہ ترین