• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)محکمہ سماجی بہبود راولپنڈی کے زیراہتمام گداگری روکنے کے حوالے سے آگاہی واک ہوئی جس کی قیادت ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود راولپنڈی محمداسلم میتلا نے کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس واک کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ وہ اپنی خیرات بھکاریوں کو نہ دیں بلکہ اصل حقدار تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھکاری لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی بجائے اپنی روزی محنت مزدوری سے کمائیں تاکہ وہ کسی کے بھی دست نگر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مافیا پر قابو پانے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے ۔
تازہ ترین