لاہور(آئی این پی ) نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف مہنگے داموں ریلوے انجن خریدنے پر بھی تحقیقات شروع کر دی، جبکہ خواجہ سلمان رفیق کے خلاف بھی محکمہ صحت میں مہنگے داموں ادویات اور مشینری کی خریداری پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے پیراگون اسکینڈل کے بعد خواجہ سعد رفیق کے خلاف مہنگے داموں ریلوے انجن خریدنے پر بھی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ہندوستان نے وہی انجن 25 کروڑ جبکہ خواجہ سعد رفیق نے 40 کروڑ روپے میں خریدے۔