وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتا دیا کہ پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم کرکے اس کی جگہ متعارف کرایا گیا رجسٹریشن کارڈ کتنے کا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے کارڈ کے منصوبے کا افتتاح کیا، اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ سے جعل سازی کا خاتمہ ہو سکے گا۔
انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب میں گاڑیوں کا رجسٹریشن کارڈ 520 روپے میں دستیاب ہو گا۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ صوبے کے ہر ضلع میں رجسٹریشن کارڈ کے لیے مراکز قائم کیے جائیں گے، نہ کوئی غیر قانونی کام کیا ہے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ راجہ بشارت کی فون کال کی ریکارڈنگ سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔