• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: چند دنوں میں سفاری پارک میں 9 شیر ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور میں چند دنوں میں سفاری پارک میں 9 شیر ہلاک ہوگئے۔ 

ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف مدثر حسن کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے لائے گئے دو زرافے بھی ہلاک ہوگئے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ہلاک شیر بیماری میں مبتلا تھے۔ سفاری پارک میں محکمہ کے اپنے شیر ہیں، جن میں معذوری پیدا ہوگئی تھی۔

ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ جانوروں کے تحفظ کے لیے ہم ایک کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتظامیہ مزید دیکھ بھال کر رہی ہے تاکہ مزید زرافے ہلاک نہ ہوں۔

قومی خبریں سے مزید