• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غائب دماغی کے کئی قصے آپ نے سن رکھے ہونگے مگر آج ہم آپ کو ایک ایسی خاتون ڈرائیور سے ملواتے ہیں جو سب پر سبقت لے گئیں ہیں۔


امریکا میں ایک خاتون الیکٹرک کارمیں سوار ہوکرپیٹرول پمپ پرپیٹرول ڈالوانے جا پہنچیں ۔ کافی دیر تک گاڑی میں پیٹرول ڈالنے کی جگہ ڈھونڈنے کے بعد انھوں نے چارجنگ پورٹ پر ہی پیٹرول ڈالنے کی کوشش کی۔

تاہم خاتون کی یہ مشکل وہاں موجود ایک دوسرے ڈرائیور نے آسان کر دی اور ان کو یاد دلایا کہ بی بی یہ الیکٹرک کار ہے۔ ہوسکتا ہے خاتون نے سمجھا ہو کہ کار ، کار ہوتی ہے الیکٹرک ہو یا پیٹرول، ویڈیو وائرل ہونے پر اس کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین