اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بم باری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بم باری سےمتعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جبکہ غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی اسرائیلی حملوں میں 27 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
شہید ہونے والوں میں کئی بچے، 72 سالہ سرجن اور ان کا بیٹا بھی شامل ہے۔
اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ناکا بندی سے غزہ میں امداد ختم ہونے والی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں راکٹ حملے کے باعث سائرن بجنے لگے، غزہ سے داغے گئے راکٹ سے جنوبی اسرائیل میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز اور لبنان کے حزب اللہ گروپ کے درمیان بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔