• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بجلی کے نرخ دنیا بھر سے زیادہ ہیں: صدر ینگ انجینئرز جواد گیلانی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کے صدر جواد گیلانی نے کہا ہے کہ بجلی سستی کیے بغیر مہنگائی نہیں رک سکتی۔

ایک بیان میں جواد گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے نرخ دنیا بھر سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریکوری اور چوری روکنے کے لیے بجلی سستی کرنا ہو گی۔

جواد گیلانی کا مزید کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہو تو لوگ بجلی چوری کو جرم کیسے سمجھ سکتے ہیں۔

صدر ینگ انجینئرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرِ ثانی کرنا ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید