امریکا میں سور کا گردہ ٹرانسپلانٹ کرانے والا 62 سالہ شخص 2 ماہ بعد چل بسا۔
امریکا میں رواں سال مارچ میں پہلی بار زندہ انسان میں سور کا گردہ لگانے کا تجربہ کیا گیا تھا، گردوں کی بیماری کے آخری مرحلے میں پہنچنے والے 62 سالہ شخص کو جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کا گردہ لگایا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 62 سالہ رچرڈ سلےمین کی موت ہفتے کو ہوئی، ان کی اچانک موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
اسپتال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موت کا ٹرانسپلانٹ سے کوئی تعلق نہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میساچیوسٹس جنرل اسپتال میں 4 گھنٹے جاری رہنے والی سرجری 16 مارچ کو کی گئی تھی۔