• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی پانے والے سب انسپکٹروں کو انسپکٹر کے بیج لگائے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن نے ضلع راولپنڈی کے حال ہی میں ترقی پانیوالے انسپکٹروں کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں انسپکٹر عہدہ کے بیج لگائے۔ راولپنڈی ضلع سے آٹھ سب انسپکٹرز کو چند روز قبل پروموشن بورڈانسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی تھی ۔ ترقی پانے والے انسپکٹروں میں محمد عمران عباس ، اشتیاق ناصر ،قیصر شجاعت ، محمد طارق محمد نواز ، محمد لیاقت، اشرف بٹ اور افتخار کے نام شامل ہیں ۔
تازہ ترین