• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروین رحمٰن قتل کیس ،قاتلوں کی عدم گرفتاری بڑا المیہ ہے،جسٹس عظمت سعید

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے کراچی اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمٰن کے المناک قتل کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت وفاقی حکومت کو نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ کسی بھی کیس میں دوبارہ جے آئی ٹی بنائی جاسکتی ہے، سماجی بہبود کیلئے کام کرنے والی خاتون کا قتل ہوا ہے ،قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا ایک بڑا المیہ ہے، پولیس کی بد نیتی نے سارا کیس خراب کر دیا ہے۔
تازہ ترین