• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے قریب واقع سیف المری گوٹھ میں گھر پر فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے۔

سرجانی ٹاؤن میں واقع سیف المری گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد باپ بیٹا ہیں، جبکہ جاں بحق ہونے والے انور کا 28سالہ دوسرا بیٹا شان واقعے میں زخمی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعے کے عینی شاہد نے بتایا ہے کہ اس نے ملزمان اور گھر کے افراد کو ہاتھا پائی کرتے دیکھا، وہ مدد کے لیے ان کی جانب بھاگا تو ملزمان نے اس پر بھی فائرنگ کر دی۔

عینی شاہد کے مطابق ملزمان کی تعداد 5 سے زیادہ تھی، جو شاید ڈاکو تھے اور ان کے پاس پستول اور رائفلیں تھیں۔

ملزمان فائرنگ کر کے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، علاقہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین