• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم انتظامیہ مستعفی،انکوائری کا فائدہ کیا ہوگا،ہاکی فیڈریشن کمیٹی پریشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ورلڈکپ میں شکست کے اسباب تلاش کرنے والی کمیٹی نے پی ایچ ایف کے صدر بریگڈیئر( ر) خالد کھوکھر سے رابطہ کیا ہے جس میں ان سے ٹیم انتظامیہ کے مستعفی ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، کمیٹی کے ارکان اس بات پر مخمصے کا شکار ہیں کہ استعفی کے بعد ان کے خلاف انکوائری کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، تاہم کمیٹی کے بعض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں سمت کا تعین اور ناکامی کے ذمے داروں کو سامنے لانا ہے۔ دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر نے کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے سینئر کھلاڑیوں کو ناقص پرفارمنس کا ذمے دار قرار دینا افسوس ناک ہے، کپتان کو با اختیار بنایا جائے، غیرملکی کوچ کی تقرری کارکردگی میں بہتری لانے کا واحد حل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے فیڈریشن سمیت ہر شعبے میں پروفیشنل لوگوں کو آگے لانا ہوگا۔ رضوان نے کہا کہ ٹیم منتخب کرتے وقت کپتان سے کوئی رائے نہیں لی جاتی۔  
تازہ ترین