• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ہاکی ٹیلنٹ ختم،نئی ٹیم بنانا ہوگی،حسن سردار

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے رواں ہفتے پی ایچ ایف کو رپورٹ پیش کریں گے۔ اس متعلق جنگ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کا ٹیلنٹ ختم ہوگیا ہے، نئے کھلاڑی سامنے نہیں آرہے، ہاکی کو بحال کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے قومی ہاکی ٹیم اور ہاکی اکیڈمی کے لئے غیر ملکی کوچ اور فزیکل ٹرینر کی تقرری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بہت کم ہے جس کی وجہ سے ہم جرمنی اور ملائیشیا کے خلاف میچ جیت نہ سکے، ان دونوں میچوں میں ہماری پر فارمنس اچھی تھی، کپتان کے ان فٹ ہونے سے بھی نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا اولمپکس 2020کے لئے ہمیں فوری طور پر سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کی مدد سے ٹیم بناناہوگی، جب تک قومی ہاکی ٹیم تواتر سے یورپی ٹیموں کے ساتھ سیریز نہیں کھیلے گی، ہمارے کھلاڑیوں کو تجربہ نہیں ملے گا، فیڈریشن ان سیریز کا انعقاد نیوٹرل مقام پر کرے۔

تازہ ترین