• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کے دورہ برطانیہ سے قومی مفادات کو تقویت ملی، چوہدری قربان

لوٹن ( نمائندہ جنگ) لوٹن کی کمیونٹی شخصیت حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے دورہ برطانیہ سے پاکستان کے مفادات کو تقویت ملی، اس طرح کے دورے جاری رہنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم پاکستان کی ڈیم فنڈ اپیل میں برطانیہ کی پاکستانی کشمیری کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، کمیونٹی آئندہ بھی قومی اپیل پر بھرپور تعاون کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اصل ہیرو چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثار ہیں جنہوں نے ملک کے سب سے بڑے مسئلہ پر قومی یکجہتی پیدا کی اور عدلیہ میں بھی تاریخ ساز فیصلے کئے ہیں جن کی ماضی میں نظیر ملنا مشکل ہے۔
تازہ ترین