لاہور ......مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پا ک بھارت کرکٹ میچوں سےدونوں ملکوں کے عوام کو قریب آنے کاموقع ملتا ہے ، ہمیں متحد ہوکرملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کمشنر کرکٹ کپ کی تقریب انعامات میں شرکت کے دوران حمزہ شہباز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اورانکی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔
اس موقع پر اُن کا کہناتھاکہ پاک بھارت معرکہ ہویا ٹاکر ا ، ہماری نیک تمنائیں قومی ٹیم کےساتھ ہیں ،نوجوانوں نے ملک کا نام روشن کرنا ہے ، انہیں کھیل کےمیدان دیں گے۔
حمزہ شہباز کا کہناتھاکہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی میں کمی آئی ہے، دہشت گردی کا بیج ختم کرکے دم لیں گے، کراچی کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں،اگلے الیکشن سے پہلے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے بھی ختم کردیں گے۔