جدہ سے لاہور آنیوالی نجی ایئرلائنز کی پرواز سے لاہور پہنچنے والی خاتون مسافر کا انتقال ہو گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 471 میں خاتون مسافر رشیدہ بی بی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔
سول ایوی ایشن کے ڈاکٹر مبشر نے خاتون کی وفات کی تصدیق کی۔
خاتون کا انتقال جہاز کی لینڈنگ کے وقت ہوا جبکہ جہاز کے لاہور ایئرپورٹ پر اترنے کے ایک گھنٹےتک خاتون کو طبی امداد مہیا نہیں کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز صبح 5 بجکر 20 منٹ پر لینڈ ہوا جب کہ سول ایوی ایشن کا طبی عملہ 6 بجکر 13 منٹ پر خاتون کو چیک کرنے آیا۔