لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے روانہ ہوئے تو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر موجود درجنوں سائلین نے چیف جسٹس کی گاڑی روکنے کی کوشش کی۔ تاہم سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے سائلین کو چیف جسٹس کی گاڑی سے دور کر دیا۔