• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرون اب مریضوں کو دوائیں بھی پہنچائیں گے


بحرالکاہل میں واقع جزیرےVanuatuپر ویکسین پہنچانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈرون کے ذریعے اس ویکسین کی فراہمی کا انتظام بچوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارے یونیسف کی جانب سے کیا گیا اور یوں یہ ڈرون یہ ویکسین لے کر دشوار گزار پہاڑی علاقے پر سے 40 کلومیٹر کی پرواز کے بعد مذکورہ بچے تک پہنچا۔

واضح رہے وانواتو میں 20 فیصد بچوں کو اہم ویکسینیشن صرف اس لیے نہیں ملتی کیونکہ یہاں دواؤں کی فراہمی کا عمل کافی دشوار ہے جبکہ گھنٹوں میں طے ہونے والا یہ فاصلہ ڈرون نے صرف 25منٹ میں طے کیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی حکومت نے کمرشل ڈرون کمپنی سے دواؤں کو دور دراز علاقوں تک پہچانے کے لیے معاہدہ کیا ہو۔

تازہ ترین