بلوچستان کے شہر سبی اور اسے کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی خوف و ہراس پھیل گیا اور سبی کے مکین گھروں اور دکانوں سے کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے علاقوں میں نکل آئے۔
فوری طور پر اس زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز سبی سے 102 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا، جبکہ اس زلزلے کی گہرائی 40کلومیٹر زیر زمین تھی۔