• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کی فلم ’یو ایس ‘ کا پہلا ٹریلر جاری


خوف ،دہشت اور سنسنی سے بھرپورنئی ہالی وڈ فلم '’یو ایس‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،ہدایتکار جورڈن پیلے کی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار لیوپٹا گونگ،ونٹسن ڈیوک ، الزبیتھ موز،یحییٰ عبدالمتین، ٹم ہیڈیکٹراورایوان ایلکس سمیت دیگر فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہوئے ہیں۔

جیسن بلم اورائین کوپر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسی فیملی کے گرد گھوم رہی ہے جو ساحل کنارے چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں تاہم کچھ پر اسرار لوگ ان پر حملہ کر کے ان کی جان لینے کے در پر ہو جاتے ہیں۔

24.6ملین ڈالر لاگت سے بننے والی یہ دہشت ناک فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال 15مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین