• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں سڑک پر کئی فٹ چوڑا اور گہرا گڑھا پڑگیا جس نے ایک کنکریٹ ٹرک کو نگل لیا۔

رپورٹ کے مطابق چین میں مصروف سڑک پر اچانک کئی فٹ گہرااور چوڑاگڑھا پڑ جانے سے ایک کنکریٹ ٹرک گڑھے میں جاگراجبکہ سڑک کنارے کھڑی گاڑیاں گڑھے میں جانے سے بال بال بچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق گڑھا پڑ جانے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور یسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کارروائی کے بعد ٹرک ڈرائیور کو نکال لیا گیا جبکہ ٹرک کو نکالنے کا کام جاری ہے اور سڑک کو مرمتی کام مکمل ہونے تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین