• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ، پولیو مہم ٹریننگ سے غیر حاضر رہنے والوں کی معطلی اور برطرفی کی ہدایت

پشاور ( نیوزڈیسک )ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان نے محکمہ صحت کے حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو مہم کے ٹریننگ سیشنز سے بلا عذرغیر حاضر رہنے یا دلچسپی نہ لینے والوں کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف انکوائر ی کریں اور ملازمت سے برطرفی سمیت سخت ترین کارروائی کریں۔یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ شاہ نوازنوید،اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن(ر) عبدالرحمن،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طاہر علی، صاحبزادہ سمیع اللہ اور مراد احمدکے علاوہ پولیس، صحت، تعلیم اور دیگر محکموں اور اداروں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو 21 جنوری 2019سے شروع ہو نے والے پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دینے کے علاوہ گزشتہ مہم کی کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو قومی کاز ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی یاغفلت کی گنجائش نہیں لہٰذ ااس قومی مہم کو کامیاب بنانا ہم سب باالخصوص والدین کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے 5سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔
تازہ ترین