• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈگری: پی آئی اے سے 3 پائلٹ، 50 کیبن کریو فارغ

پاکستان ائرلائن انتظامیہ نے جعلی ڈگری والے3 پائلٹ اور 50 کیبن کریو ارکان کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے جعلی ڈگری رکھنے والے تمام پائلٹس کے لائسنس معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان کے مطابق جعلی ڈگری اورجعلی سرٹیفکیٹس رکھنے والے کیبن کریو کے بھی لائسنس فوری معطل کرنےکاحکم دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس کے ساتھ ہی اپنی ڈگریاں جمع نہ کرانے والوں کے لائسنس بھی اس وقت تک کےلئے معطل کردیے گئے جب تک ڈگریاں جمع نہیں کرائی جاتیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق انتظامیہ نے جعلی ڈگری والے پائلٹس اور کیبن کریو کے خلاف کارروائی کی اور مجموعی طور پر 53 ارکان کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

ترجمان کے مطابق جعلی ڈگری والے کریو کے خلاف سپریم کورٹ کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

تازہ ترین